غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف جے آئی یوتھ چارسدہ کا احتجاجی مظاہرہ،پشاور ، نوشہرہ اور مردان روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند

پیر 4 جون 2018 22:24

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) واپڈا کے نارواسلوک ،غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف جے آئی یوتھ چارسدہ کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے تنگی ، پشاور ، نوشہرہ اور مردان روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا،مشتغل احتجاجی مظاہرین نے ایکسین واپڈا کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق واپڈا کے ناروا،غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جے آئی یوتھ چارسدہ نے یوتھ صدر فواد احمد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ۔مظاہرین نے تنگی ،پشارو،نوشہرہ اور مردان روڈ ہر ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا ۔ مظاہرین نے ایکسین واپڈادفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔مظاہرین سے جے آئی یوتھ چارسدہ کے صدر فواد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے ناروا، غیر اعلانیہ ،ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں واپڈا نے ظلم کی انتہا کی بجلی گزشتہ ایک ہفتہ سے غائب ہے جو کے لوگوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کو 24 گھنٹے مہلت دیتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور ختم کیا جائے اگر واپڈا نے ظلم بند نہیں کیا تو24 گھنٹے بعد چارسدہ کے عوام دوبارہ نہ ختم ہونے والے احتجاج شروع کریگی جس کی ذمہ داری واپڈا حکام پر ہو گی ۔