Live Updates

ریحام خان نے اپنی کتاب مارکیٹ میں لانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سےالیکشن کوکیا فرق پڑےگا، میری کہانی سےآپ اگرجڑےہیں تو ذکرہوگا،کتاب الیکشن سے پہلے لے کرآؤں ،یا پھر16جولائی یا 16دسمبر بہتر لگا تواس وقت کتاب لےآؤں گی، چاہوں گی کہ لوگ اندھوں کی طرح اعتماد نہ کریں جو شخص ایک ای میل نہ چلا سکے،یاپھر نگراں وزیراعلیٰ کا نام نہ بتا سکے،کیا وہ ملک چلا سکتا ہے؟ریحام خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 جون 2018 19:17

ریحام خان نے اپنی کتاب مارکیٹ میں لانے کی تاریخ کا اعلان کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جون 2018ء) : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سے الیکشن کو کیا فرق پڑے گا، میری کہانی سے آپ اگر جڑے ہیں تو ذکر ہوگا،کتاب الیکشن سے پہلے لے کرآؤں ،یا پھر16جولائی یا 16دسمبر بہتر لگا تواس وقت کتاب لے آؤں گی، چاہوں گی کہ لوگ اندھوں کی طرح اعتماد نہ کریں جو شخص ایک ای میل نہ چلا سکے ،یا پھر نگراں وزیراعلیٰ کا نام نہ بتا سکے،کیا وہ ملک چلا سکتا ہے؟ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سابقہ شوہرسے کوئی ذاتی تنازع نہیں ہے۔

لیکن ہاں یہ بتانے والی بات ہے کہ میں کیا دیکھا اور کیا حاصل کیا۔انہوں نے ایک سوال”پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان کا بلیک بیری آپ کے پاس ہے“ کے جواب میں کہاکہ یہ وہ کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ لوگوں کوخریدنے اور برطانوی تحقیق کاروں کو پیسے دے کرلگا رہے ہیں،یہ پیسا کہاں سے آرہا ہے؟ میرا خیال ہے کہ تحریک انصاف کو یہ پیسا انتخابی مہم پر لگانا چاہیے کیونکہ ان کو ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ان کو کتاب آنے سے کوئی خوف نہیں ہے ۔وہ کہہ رہے ہیں آپ جو کچھ بھی کہیں ،ہماری محبت اور عقیدت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔آپ جومرضی کرلیں جن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے وہی وزیراعظم بنیں گے۔ مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سے الیکشن میں کیا فرق پڑے گا۔ میں چاہوں گی کہ لوگ اندھوں کی طرح اعتماد نہ کریں۔ میری کہانی ہے میری کہانی سے آپ اگر جڑے ہوئے ہیں توآپ کا ذکر توہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن سے پہلے موزوں لگا توکتاب الیکشن سے پہلے لے کرآؤں ،یا 16جولائی یا 16دسمبر بہتر لگے تواس وقت کتاب لے آؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص ایک ای میل نہ چلا سکے ، کیا وہ ملک چلا سکتا ہے؟ جوشخص نگراں وزیراعلیٰ کا نام نہ بتا سکے کیا وہ ملک چلا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔ میں اُنہیں لندن لے آئی ہوں، حمزہ علی عباسی دھمکیاں دے رہے ہیں، اب میں اُن کو کورٹ میں لے کر جائوں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات