عام انتخابات کے موقع پر صحافی عوام کو اصل حقائق سے آگاہ رکھیں، گورنرسندھ
اچھے ، باکردار، وژنری ،دیانتدار اور قومی جذبہ رکھنے والے افراد کے انتخاب میں عوام کو بے حد آسانی ہوگی ،ْ محمد زبیر جمہوریت کے قیام وتسلسل میں صحافت کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ پریس کلب کورنگی کے عہدیداروں سے گفتگو
پیر 4 جون 2018 22:30
(جاری ہے)
ملاقات میں قومی ترقی میں صحافت کے کردار ، جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافت کی قربانیاں ، عام انتخابات میں صحافت کی ذمہ داریاں ، قومی ضرورت اور تقاضوں کے مطابق صحافتی خدمات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ 25 جولائی 2018 ء ملک کی تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے اس روز عوام اگلے پانچ برس کے لئے قومی قیادت کا انتخاب عمل میں لائیں گے ، اچھی اور وژنری قیادت قومی معیشت ، سماجی شعبہ جات کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے اس ضمن میں میڈیا کو چاہئے کہ وہ اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کریں تاکہ عوام کو اچھی قیادت کے انتخاب میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے آئندہ ہونے والے عام انتخابات اہم اور فیصلہ کن ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان پر امن اور ترقی کی سمت گامزن ہے ، مستحکم معیشت ، روزگار کے مواقع ، توانائی بحران کے خاتمہ اور سماجی شعبہ کی ترقی گذشتہ حکومت کے اہم ترین کارنامے ہیں ، گذشتہ پانچ برس کے دوران صوبوں میں مختلف جماعتوں کی حکومتیں رہی ہیں ان کی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے ، عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے ، بہتر فیصلہ ملک و قوم کی تقدیر سنوارنے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے ، صحافت پر قدغن لگانے کا وقت گذر چکا ہے آج کا میڈیا مکمل آزاد اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، جمہوریت کے قیام میں صحافت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ جمہوری ادوار میں صحافت کے مسائل ، درپیش مشکلات کے حل اور حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے تحفظ ، کفالت اور فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔ ملاقات میں پر یس کلب کورنگی کے صدر اوشاق میرانی نے گورنرسندھ کو علاقائی سطح پر پریس کلب کے قیام ، صحافیوں کے مسائل ، درپیش مشکلات اور عام انتخابات میں غیر جانبدارانہ صحافت کا عزم رکھنے والے پریس کلب کورنگی کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.