خالق آبادمنگچرمیں واحداے ٹی ایم مشین کئی کئی دن سے خراب،لوگوں کورقم نکلوانے میں مشکلات کاسامنا

پیر جون 22:33

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) خالق آبادمنگچرمیں واحداے ٹی ایم مشین کئی کئی دن سے خراب ہوتی ہے جس سے عوام کورقم نکلوانے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے نیشنل بینک حکام اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہارقبائلی وسیاسی رہنماء میرجاویداقبال لانگونے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوںنے کہاکہ علاقے میں ایک ہی اے ٹی ایم مشین نصب ہے جس سے تاجربرادری، زمیندارحضرات، اورملازمین سمیت عوام رقم نکلواتے ہیں لیکن کئی کئی دن لائن خراب رہنے کے باعث اے ٹی ایم مشین بند رہتا ہے جس سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے اس لیے ہم نیشنل بینک آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اے ٹیم ایم مشین کی سروس بہتربنائے تاکہ چوبیس گھنٹے سروس عوم کومیسرہوسکے اس کے علاوہ دیگربینکوں ،ایم سی بی، حبیب بینک، اے بی ایل، یو بی ایل ،الفلاح بینک سمیت دیگربینکوںسے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی خالق آبادبازارمیں اے ٹی ایم مشین نصب کرکے اپنے صارفین کوسہولت فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :