راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے دفتر میں مصروف وقت گزارا

پیر 4 جون 2018 22:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء)پیر کے روز وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے دفتر میں مصروف وقت گزارا وزیرا عظم آزادکشمیر دن بھر سرکاری امور نمٹاتے رہے اور مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت کی ،اور آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں ،وزیر اعظم سہ پہر کو جب گھر جانے لگے تو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی وزیر اعظم آزادکشمیر سینکڑوں افراد کو دیکھ کر ان کے پاس چلے گئے اور لوگوں گل مل گئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے ۔