Live Updates

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی پائی کا حساب لے گی ‘اعجاز چوہدری

حکمرانوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، صوبے کو کھربوں کا مقروض کر دیاجلد ان کے پول کھل جائینگے ‘تقریب سے خطاب

پیر 4 جون 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وامیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی پائی کا حساب لے گی ،حکمرانوںنے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، ترقیاتی کاموں کے ان جھوٹے دعوے داروں نے صوبے کو کھربوں کا مقروض کر دیاجلد ان کے تما م پول کھل جائیں گے اور ان کے اصل کرتوت کھل کر عوام کے سامنے آجائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے گز شتہ روز یوسی 230 سے پارٹی رہنما مہر نعیم اللہ تاج کی جانب سے پارٹی کارہنمائوںاور کارکنوںکے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوںنے بڑے منظم انداز سے پنجاب میں لوٹ مار کی۔

(جاری ہے)

عوام کاکوئی پرسان حال نہیں،آج جس حالت میں وطن عزیز موجود ہے اس کے ذمہ دارکرپٹ اور ظالم حکمران ہیں، انتخابات کا مرحلہ بھی آن پہنچا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان نام نہاد نمائندوں سے نجات حاصل کرکے اس ملک کی باگ ڈور پی ٹی آئی کی محب وطن قیادت کو سونپی جائے ،انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے جتوا کر شریف خاندان کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

بعدازں یوسی 230سے (ن) لیگی کونسلر ملک عمرا ن نے اعجازاحمد چوہدری سے ملاقات کی اور اپنے ساتھوں سمیت پارٹی میں شمولیت کر لی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات