کراچی ،اے این ایف کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار 4کلو گرام چرس برآمد

پیر جون 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ میں کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرکے 4کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے ۔برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 4کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران اے این ایف کی ٹیم نے ملیر کالابورڈ میں نہال اسپتال کے سامنے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرکے 4کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 4کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے ۔