Live Updates

عمرکوٹ میں بھی عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

پیر 4 جون 2018 22:37

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ملک بھرکی طرح عمرکوٹ میں بھی عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے، پیرکو پہلے روزعمرکوٹ کی قومی اسمبلی کی نشست این 220 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم جمیل الزمان کے بھائی سعید الزمان اور بھتیجے حسیب الزمان ،لالچند مالھی ،مخدوم سید زمان،سید نورعلی شاہ،خضرحیات منگریو،نیلم والجی کے لیے نامزدگی فارم وصول کیے گئے۔

(جاری ہے)

عمرکوٹ پی ایس 51 پتھورو کے لیے علی مراد راجڑ، انور علی راجڑ ،مگھن منگریو،جادم منگریو،یعقوب آریسرنے نامزدگی فارم وصول کیے ۔عمرکوٹ پی ایس 52 کے لیے علی مردان شاہ، نور علی شاہ، امیر علی شاہ، انور راجڑ، صوفی اکبر،حاجی اصغر علی پلی، لال چند مالھی،کشن چند پاروانی،نیلم والجی۔نامزدگی فارم جاری کرنے کے پہلے روز خاصی گہماگہمی رہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات