اقلیتوں کے 33 اور خواتین کے 18 کاغزات نامزدگی فارم جاری ہوئے ہیں، اقلیتوں کی نشستوں پر دو امیدواروں گنشام اور بسنت لال گلشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ

پیر 4 جون 2018 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ جو اس وقت بلوچستان میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے ریٹرننگ آفیسر ہیں،نے کہا ہے کہ آج بروز پیر 4 جولائی کو اقلیتوں کے 33 اور خواتین کے 18 کاغزات نامزدگی فارم جاری ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اقلیتوں کی نشستوں پر دو امیدواروں گنشام اور بسنت لال گلشن نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے،واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو روزہ توسیع کردی گئی ہے 4جون سے 8جون تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،جانچ پڑتال 14،اپیلیں 19اور نشان 29جو ن کو الاٹ ہوں گے اور عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے ،پیر کے روز صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار وہاں موجود تھے اور کئی امیدواروں کیساتھ انکے وکلاء بھی تھے ۔