پشاورہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں گرفتار چار ملزمان کا کیس پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 4 جون 2018 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پشاورہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں گرفتار چار ملزمان کا کیس پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ مشال قتل میں ملوث ملزم عارف ، اظہار اللہ عرف جونی، صابر مایار اور اسد کاٹلنگ کا ٹرائل منتقلی کیلئے مشال کے والد نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیا تھا،درخواست کی سماعت چیف جسٹس یحی آفریدی نے کی،،مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف اور دو دیگر ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد میں ضمانت کیلئے درخواست دی ہے ۔

(جاری ہے)

مشال قتل کیس میں ملوث ملزم اسد کاٹلنگ پہلے ہی ضمانت قبل از گرفتاری کراچکے ہے عدالت نے مشال قتل میں ملوث چار ملزمان کا کیس پشاور منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی، مشال قتل کیس کی سماعت اب انسداد دہشتگردی عدالت پشاور میں ہوگی، سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر تین میں ہوگی۔ مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف اور دو دیگر ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد میں ضمانت کیلئے درخواست دی ہے۔ مشال قتل کیس میں ملوث ملزم اسد کاٹلنگ پہلے ہی ضمانت قبل از گرفتاری کراچکے ہے۔