ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ سے جعفریہ الائنس کے دورکنی وفد کی ملاقات

پیر 4 جون 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ سے جعفریہ الائنس کے دورکنی وفد نے ملاقات کی اور ان سے جعفر طیار سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کی درخواست اور 21رمضان کو جلوس شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر خصوصی اقدامات کی بھی اپیل کی، اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ نے شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پرفراہمی ونکاسی آب کے انتظامات مکمل کرلیئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جعفر طیار سوسائٹی میں فراہمی ونکاسی آب کے بہترین انتظامات کیلئے بھی واٹربورڈ مختلف اقدامات کرے گا ،وفد میں الائنس کے جزل سیکریٹری سلمان مجتبیٰ ،ایڈیشنل جزل سیکریٹری شبر رضا شامل تھے جبکہ واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ملیر عبدالرحمن شیخ ، ایس ای صدر آفتاب چانڈیو ،ایگزیکٹیوانجینئر ملیر عثمان خاصخیلی اور ایکس ای این شاہ فیصل کالونی محمد زاہد بھی اجلاس میں شریک تھے ۔