ڈیرہ اللہ یار،جعفرآباداور صحبت پور کی قومی اور صوبائی اسمبلیو ں کے درجنوں امیدواروں نے پہلے روزریٹرنگ آفسیران سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے

پیر 4 جون 2018 22:42

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) جعفرآباداور صحبت پور کی قومی اور صوبائی اسمبلیو ں کے درجنوں امیدواروں نے پہلے روزریٹرنگ آفسیران سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے ،قومی اسمبلی پر پرانے حلقے 266 اور نئی حلقہ بندی کیمطابق این اے 261پر ریٹر نگ آفسیرو ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ اللہ یار رحیم داد خلجی سے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی ،نے اپنے تین صاحبزادہ دوں میر فرید اللہ خا ن جمالی ، میر جاوید خان جمالی ،میر عمر خان جمالی نے کا غذات نامزدگی حاصل کر لیئے ، جبکہ سابق صوبائی محترمہ راحت فائق علی خان جمالی ،سابق وزیرصوبائی میر فائق علی خان جمالی ، سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی ، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین خان کھوسہ ، سابق صوبائی وزیر میر خان محمد خان جمالی، میر اورنگز یب خان جمالی ،میر فیصل خان جمالی میر منظور احمد خان کھوسہ ، میر فاروق خان جمالی ، میر نثااحمد کھوسہ نے پہلے روز قومی اسمبلی کے حلقے 261سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیں اسی طرح ،پرانے حلقہ پی بی 25 نئے حلقہ پی بی 14سے ریٹرنگ آفسیر و سینئر سول جج ڈیرہ اللہ یار محمد اشرف بلوچ سے سابق وزیر اعلیٰ میر جان محمد خان جمالی ،میر حیدر خان جمالی ،میر فاروق خان جمالی اور میر فیصل خان جمالی نے پہلے روز کاغذات نامزدگی حاصل کئے ، جبکہ پرانے حلقے پی بی 26اور نئے حلقہ پی بی 13پر ریٹر نگ آفسیر وجو ڈیشل مجسٹریٹ محمد ہارون مینگل سے سابق صوبائی وزیر میر فا ئق علی خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر محترمہ راحت فا ئق علی خان جمالی ، سابق صوبائی وزیر میر خان محمد خان جمالی ،میر فرید اللہ خان جمالی ، میر منظو ر احمد کھوسہ ، میر جا وید خان جما لی ، میر چنگیز خان جمالی ،میر عمر خان جمالی ،محمد انور ،گہنور خان سمیت 29امیدواروں نے پہلے روز کاغذات نامزدگی فارم وصول کئے ۔