کوئٹہ میں پانچ اور چھ جون کو یو م علی ؓ کے جلوس نکالے جائیں گے،عبدالرزاق چیمہ

جلوسوں کا سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے پانچ مقامات پر کوئیک رسپانس اہلکار تعینات ہونگے ،ڈی آئی جی کوئٹہ

پیر 4 جون 2018 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پانچ اور چھ جون کو یو م علی ؓ کے جلوس نکالے جائیں گے جلوسوں کا سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے پانچ مقامات پر کوئیک رسپانس اہلکار تعینات ہونگے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 21رمضان میں پانچ جون کو یوم علی ؓ کے سلسلے میں ہزارہ ٹائون سے جلوس نکالا جائے گا اس سلسلے میں سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے ایف سی اہلکار بھی تعینات ہونگے اور جلوس کی سیکورٹی کے لئے 2 ہزار اہلکار تعینات ہونگے جبکہ پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کی بھی اہلکار تعینات ہونگے انہوںنے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عوام کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے ماہ رمضان میں شہریوں کی جان ومال محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔