کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے امنگوں پر پورااترنے کی کوشش کرینگے،محمد لقمان کاکڑ

عام انتخابات میں تا خیر کسی صورت برداشت کرینگے اور نہ ہی کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ

پیر 4 جون 2018 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی25 کے نامزد امیدوار محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے امنگوں پر پورااترنے کی کوشش کرینگے عام انتخابات میں تا خیر کسی صورت برداشت کرینگے اور نہ ہی کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور کر تے رہیں گے عام انتخابات سر پر ہے اب وہ لوگ بھی عوام کو بے وقوف بنائیں گے جو پانچ سال اقتدار میں رہے اور اب ایک بار پھر اقتدارحاصل کرنے کے لئے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ عوام ان عناصر سے ہو شیار ہے جو عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں یہاں پرمختلف سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی ہے مگر عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا اربوں روپے ہر سال خرچ کئے جاتے ہیں مگر آج تک صوبے اور کوئٹہ کی پسماندگی کو ختم نہیں کر سکے بلوچستان نیشنل پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے امنگوں پر پورااترنے کی کوشش کرینگے عام انتخابات میں تا خیر کسی صورت برداشت کرینگے اور نہ ہی کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔