قلات، کنڑولر بلوچستان تعلیمی بورڈ سید عباد اللہ غرشین کی دن و رات محنت سے میٹرک کے امتحانا ت بر وقت ہوئے،علی احمد مینگل

انتہائی مختصر مدت میں میٹرک کے امتحانات کی رزلٹ کا علان کرکے ملک تمام تعلیمی بورڈز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،مرکزی صدر بلوچستان سائنس ٹیچرز ایسوسی ایشن

پیر جون 22:44

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بلوچستان سائنس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر علی احمد مینگل مختیار احمد محمد آصف عبدلرزاق چانڈیو محمد شاہد چانڈیو نیاز احمد فاروق مینگل سعید احمد اور دیگر نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ کنڑولر بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سید عباد اللہ غرشین کی دن و رات محنت سے میٹرک کے امتحانا ت بر وقت ہوئے اور انتہائی مختصر مدت میں میٹرک کے امتحانات کی رزلٹ کا علان کرکے ملک تمام تعلیمی بورڈز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور جب سے انہوں نے کنٹرو لر کا عہدہ سنبھالا ہے آج تک میٹرک انٹر میڈیٹ اور پولی ٹیکنیک کے امتحانات میں کوئی بھی اسکینڈل نہیں آیا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امتحانات میں سینٹر اساتزہ کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان تعلیمی بورڈ کا اپنا ویب سائٹ ہے جبکہ ایک جعلی ویب سائٹ پر میٹرک کے رزلٹ کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہیں جس ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 34 اضلاع کے صرف ایک بورڈ اور ہزاروں طلباء و طالبات امتحانات میں شرکت کرتے ہیں اس کے باوجود وقت سے پہلے رزلٹ کا آئوٹ ہو نا کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عباد اللہ غرشین کی محنت و لگن اور بھر پور صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :