مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کوکچلنے کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،عالمی برادری واقعہ کا نوٹس لے ،میاں مقصود احمد

پیر 4 جون 2018 22:44

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کوکچلنے کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کوگاڑی تلے کچلناانتہائی شرمناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہندوستان ظلم وبربریت کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کاآزادانہ استعمال کیاجارہا ہے جوکہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔افسوس ناک امر تویہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ سمیت انسانیت کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان مذمتی بیانات سے آگے بڑھے اور ہندوستان کے گھنا?نے کردار کوپوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیاجائے۔جب تک بھارت کودوٹوک اورواضح انداز میں جواب نہیں دیاجائے گا تب تک وہ بازآنے والا نہیں