دریاخان ،مکان کے تنازعہ پر دو برادریوں کے درمیان تصادم ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال 21خواتین ومرد زخمی ہسپتال داخل دونوں برادریوں کی لڑائی کے دوران محلہ میدان جنگ بنا رہاپولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی

پیر 4 جون 2018 22:45

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) مکان کے تنازعہ پر دو برادریوں کے درمیان تصادم ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال 21خواتین ومرد زخمی ہسپتال داخل دونوں برادریوں کی لڑائی کے دوران محلہ میدان جنگ بنا رہاپولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی تفصیلات کے مطابق محلہ چن شاہ میں سودھااور زرگربرادری کے خاندانوں کے درمیان مکان کے قبضہ کے تنازعہ پر جھگڑا جس میں دونوں فریقین نے ڈنڈوں ،سوٹوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا جس سے 21خواتین و مرد زخمی ہوئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل کرادیا گیا پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے زخمیوں میں عامر،عمرحیات، امیرنواز ،رمضان، نگاہ حسین ،ثمرعباس ودیگرخواتین ومرد ہیں

متعلقہ عنوان :