دریاخان ،نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر شہزادنجیب کا (ن) لیگ کے ٹکٹ کیلئے انٹرویو

مقامی سیاست میں ہلچل مچ گئی،نیازی گروپ نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اعلیٰ قیادت سے رابطے شروع کردیے

پیر 4 جون 2018 22:45

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر شہزادنجیب کا حلقہ پی پی 90سے الیکشن میں حصہ لینے اورمسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے انٹرویو دینے پر مقامی سیاست میں ہلچل نیازی گروپ سے ناراض ایم پی اے نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کے درینہ ساتھیوں نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے جلدباضابطہ ان کی حمایت کافیصلہ کرلیا جبکہ نیازی گروپ نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اعلیٰ قیادت سے رابطے شروع کردیے تفصیلات کے مطابق نجیب اللہ خان نیازی ایم پی اے کی وفات کے بعد ان کے بھائی انعام اللہ خان نیازی تحصیل دریاخان(سابقہ حلقہ پی پی 48)سے ضمنی الیکشن 2013ئ میں کامیاب ہوئے اب الیکشن 2018ئ میں موجودہ حلقہ تحصیل دریاخان پی پی 90سے ایم پی اے نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر شہزاد نجیب نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی اور گزشتہ روز کمیٹی کوانٹرویودیا جس کے بعد مقامی سیاست میں ہلچل مچ گئی کیونکہ حلقہ 90پی پی سے انعام اللہ خان نیازی سمیت کسی مضبوط سیاسی شخصیت نے مسلم لیگ ن کے پالیمانی بورڈ کو ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی تھی جس پر قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ڈاکٹر شہزاد نجیب کے پاس ہو گاایم پی اے نجیب اللہ خان مرحوم کے درینہ کئی اہم ساتھیوں ورکرز جو اپنے گروپ سے ناراض و سیاسی اختلاف رکھے ہوئے ہیں انہوں نے ڈاکٹرشہزاد نجیب کی سیاسی حمایت کا اصولی فیصلہ کرلیاہے جس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے دوسری طرف ڈاکٹر شہزاد نجیب کے پی پی 90سے الیکشن میں لڑنے کے اعلان پر نیازی گروپ نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے رابطے شروع کردیے ہیں ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزادنجیب نے گزشتہ روز دریاخان کا دورہ کیا اور مرحوم ایم پی اے نجیب اللہ خان نیازی گروپ سے وابستہ کئی اہم سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں

متعلقہ عنوان :