خانپور لاہور روڑ پر ٹیوٹا وین اور دودھ والے ڈالے کے درمیان تصادم سے 11 افراد زخمی جبکہ 1 موقع پر جاں بحق

پیر 4 جون 2018 22:45

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) خانپور لاہور روڑ پر ٹیوٹا وین اور دودھ والے ڈالے کے درمیان تصادم سے 11 افراد زخمی جبکہ 1 موقع پر جاں بحق - اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے 2 ایمبولینسز اور 1 اسپیشل ریسکیو وہیکل ساتھ موقع پر پہنچ کر گاڑی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالا جن میں 3 افراد کو موقع پر طبی امدادی دی اور 8 زخمی افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے DHQمنتقل کیا جبکہ موقع پر ہلاک ہونے والے دانش ولد سیف اللہ 25 سال، وزیر ورکاں شیخوپورہ کی نعش تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دی لاہور سے شیخوپورہ کی طرف جاتے ہوئے دودھ کی کینوں اور کھل کی بوریوں سیلدھی ہوئی ویگن اچانک سڑک کے درمیان خراب ہو گئی جس سے پیچھے سے آنے والی مسافروں سیبھری ٹیوٹا وین نظر نہ آنے کے باعث ویگن کے اوپر چڑھ گئی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیاہسپتال منتقل ہونے والے مریضوں میں 1شعیب ولد ظفراللہ، 18 سال، وزیرورکاں شیخوپورہ2 عدیل ولد اصغر علی، 36 سال، وزیر ورکاں3-پرویز اختر ولد مبارک علی، 49 سال، خانپور شیخوپورہ4اشتیاق احمد ولد کبیر خاں، 38 سال، جوئیانوالہ موڑشیخوپورہ5 رضیہ زوجہ پرویز، 46 سال، خانپور شیخوپورہ6محبوب ولد اسماعیل، 40 سال' وزیرورکاں شیخوپورہ7 رانی زوجہ یونس 36 سال، آرائیانوالہ شیخوپورہ8شازیہ زوجہ عامر شاہ، 40 سال، تصویر محل روڑ شیخوپورہ شامل ہیں جبکہ موقع پر طبی امداد پانے والے مریضوں میں 9آصف ولد محمد اسلم 24 سال، چھانگا مانگا10رمضان علی ولد اسماعیل 17 سال، لیہ11بلال ولد رمضان، 50 سال، وزیر ورکاں شیخوپورہ-