زرعی یونیورسٹی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی و تحقیقی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے

پیر 4 جون 2018 22:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) زرعی یونیورسٹی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی و تحقیقی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز زرعی یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے دستخط کئے دستاویزات کے مطابق دونوں ادارے تدریسی و تحقیقی مقاصد کیلئے ایک دوسرے کے اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کر سکیں گے جبکہ دونوں جامعات سیمینار‘ ورکشاپس اور کانفرسوں کا بھی مشترکہ طور پر انعقاد کر سکیں گے معاہدے کے مطابق مشترکہ مقاصد کیلئے دونوں ادارے تعلیمی و تحقیقی اٴْمور میں مربوط پیش رفت بھی یقینی بناسکیں گے تقریب میں ڈائریکٹر بیرونی روابط پروفیسرڈاکٹر رشید احمد اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :