گوجرخان ،زیورات بنوانے کی آڑ میں جوانسال زرگر کو قتل کر دیا گیا

مقتول کے دو موبائل فونز اور تین طلائی چین چھین لئے گئے، گرفتار ملزم کو تھانہ میں پروٹوکول دینے پر مقتول کی نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر لواحقین اور شہریوں کا شدید احتجاج

پیر جون 22:48

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) زیورات بنوانے کی آڑ میں جوانسال زرگر ذیشان عقیل ویرانے میں لے جا کر قتل کر نے ،اٴْسکے دو موبائل فونز اور تین طلائی چین چھین لئے گئے، گرفتار ملزم قاضی ارسلان سکنہ تھرجیال کو تھانہ میں پروٹوکول دینے پر مقتول کی نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر لواحقین اور شہریوں نے شدید احتجاج کر تے ہوئے دو طر فہ جی ٹی روڈ ،سروس روڈ ز اور بڑی لنکس روڈز کو مکمل طو ر پر جام کر دیا،گوجرخان پریس کلب کے مطابق مشتعل افراد نے لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے تک روڈ بلاکیج کئے رکھا ،مظاہرین نے ذیشان زرگر اور 3ماہ قبل قتل ہو نے والے مین بازار کے تاجر جمیل قریشی کے اندھے قتل کیس میں بھی پولیس کی سرد مہری پرپولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، چیئرمین بلدیہ شاہد صراف آناً فاناً وقوعہ پر پہنچ کر شہریوں کی جانب سے SHOاشتیاق مسعود چیمہ کوفون کر کے جی ٹی روڈ پر بمشکل بلانے میں کامیاب ہوئے اوردیر تک مذاکرا ت کرتے ہوئے انہیں 4دن کی مہلت دی جس پر ایس ایچ او نے حلفیہ طور پر یقین دہانی کرائی کہ وہ دونوں مقدمات میں انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے