ساہیوال ،گن پوائنٹ پر 4ملزمان نے نوجوان سے موٹرسائیکل ‘نقدی اور موبائل فون چھین لیا ‘مقدمہ درج

پیر 4 جون 2018 22:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) گن پوائنٹ پر 4ملزمان نے نوجوان سے موٹرسائیکل ‘نقدی اور موبائل فون چھین لیا ‘مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 68/4-Rکارہائشی غلام عباس اپنی ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر گھرواپس جارہاتھا کہ راستے میں 65/5-Lکے قریب پل بارشن پر شکیل وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل ‘نقدی وموبائل فون کل مالیتی37ہزارروپے چھین لئے اور فرارہو گئے۔ چوری کی واردات 79/5-Rمیںہو ئی یہاں اشرف وغیرہ5ملزما ن نے عابد محمود کے احاطہ مویشیاںسے 5بکرے وبکریاں مالیتی1لاکھ روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :