دھاندلی ہوئی تونوازشریف لاہورسےاسلام آباد جاسکتا ہے

دھونس اوردھمکی کوقبول نہیں کریں گے،الیکشن سے فرارکےراستے ڈھونڈےجارہے ہیں،مخالفین کوالیکشن سے بھاگنےنہیں دینگے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر جون 20:01

دھاندلی ہوئی تونوازشریف لاہورسےاسلام آباد جاسکتا ہے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ
دھاندلی ہوئی تونوازشریف لاہور سےاسلام آباد جاسکتا ہے،دھونس اوردھمکی کوقبول نہیں کریں گے،،الیکشن سے فرارکےراستے ڈھونڈےجارہے ہیں،مخالفین کوالیکشن سے بھاگنےنہیں دینگے۔ انہوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے شیر گرمی اور روزے میں بھی میدان میں کھڑے ہیں۔

ن لیگ کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظرنہیں آتی۔ مسلم لیگ ن کے شیر میدان میں ہیں، مخالفین کہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کیخلاف ہرطرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔ مخالفین نے تمام منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے دیکھ لیے۔اب ہرچیزناکام ہوگئی ہے توالیکشن سے فرارکے راستے ڈھونڈے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

 وہ جانتے ہیں اب عوام ڈٹ گئے ہیں۔ دھونس اور دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دھاندلی ہوئی تو نوازشریف لاہور سے اسلام آباد بھی جا سکتا ہے۔ مخالفین کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی طاقت سےناانصافی پر مبنی فیصلہ تبدیل کرائیں گے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول جاری کرنے کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ آج مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسلام آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اس موقع پرجلسے میں عوام اور پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسے میں ن لیگی رہنماء طارق فضل چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے۔ جبکہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ عوامی جلسے سے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے بھی خطاب کیا۔