الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود تقرریوں اور تبادلوں پرنوٹس لے لیا ، 31 مئی کے بعد کی تقرریاں اور تبادلے منسوخ ، نوٹیفیکیشن بھی جاری

پیر جون 22:48

الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود تقرریوں اور تبادلوں پرنوٹس  لے لیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود تقرریوں اور تبادلوں پرنوٹس لیتے ہوئے 31 مئی کے بعد ہونے والے تقرریوں اور تبادلوں کو منسوخ کردیا ،اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود تقرریوں اور تبادلوں کا معاملے پرنوٹس لے لیا ،،الیکشن کمیشن 31 مئی کے بعد ہونے والے تقرریوں اور تبادلوں کو منسوخ کردیا اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کردیے، الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی تقرر اور تبادلے سے پہلے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ضروری ہے،انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرر اور تبادلوں پر پابندی ہے۔