Live Updates

الیکشن کمیشن نے 103سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ، نوٹیفیکیشن جاری

مسلم لیگ ن کو شیر،پی ٹی آئی کو بلا،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر پیپلزپارٹی کو تلوار، ق لیگ کو ٹریکٹر، پاک سرزمین پارٹی کو ڈولفن،ایم کیوایم پاکستان کو پتنگ ،متحدہ مجلس عمل کو کتاب ،جماعت اسلامی کو ترازو،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو درخت، قومی وطن پارٹی کو چراغ،آل پاکستان مسلم لیگ کو عقاب ، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات اور تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا نشان الاٹ

پیر 4 جون 2018 22:48

الیکشن کمیشن نے 103سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ، نوٹیفیکیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے 103سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ، اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ،مسلم لیگ ن کو شیر،پی ٹی آئی کو بلا،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر،پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار، ق لیگ کو ٹریکٹرکا نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی کو ڈولفن،ایم کیوایم پاکستان کو پتنگ کا،متحدہ مجلس عمل کو کتاب ،جماعت اسلامی کو ترازو،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو درخت، قومی وطن پارٹی کو چراغ،آل پاکستان مسلم لیگ کو عقاب ، ، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے، نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات میں 103سیاسی جماعتیں اپنے نشانات پر الیکشن لڑنے کی اہل ہیں،مسلم لیگ ن کو شیر،پی ٹی آئی کو بلا،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر،پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار، ق لیگ کو ٹریکٹرکا نشان الاٹ کیا گیا ہے ،پاک سرزمین پارٹی کو ڈولفن،ایم کیوایم پاکستان کو پتنگ کانشان الاٹ کیاگیاہے،متحدہ مجلس عمل کو کتاب جماعت اسلامی کو ترازو،بلوچستان عوامی پارٹی کو گائے اورتحریک لبیک کو کرین کا نشان الاٹ کیاگیاہے،جے یوآئی ف کو قلم ،عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کانشان دیاگیاہے، پاکستان عوامی تحریک کو موٹرسائیکل کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ، مسلم لیگ ضیاء کو ہیلی کاپٹر ، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ ، مسلم لیگ فنکشنل کو گلاب ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کو اونٹ ،سنی اتحاد کونسل کو گھوڑا،پاکستان مسلم لیگ (جونیجو) کو بس ،پاکستان عوامی راج پارٹی کو جھاڑو،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو درخت، قومی وطن پارٹی کو چراغ، سنی تحریک کو گھڑی، عوامی ورکرز پارٹی کو بلب ، تحریک جوانان پاکستان کو لیب ٹاپ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو سٹار، آل پاکستان مسلم لیگ کو عقاب ، پاکستان سنی تحریک کو ٹیبل لیمپ ، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات