بھارت، تنخواہوں کی وصولی کے باوجود 600پولیس اہلکار لاپتہ

بغیر ڈیوٹی تنخواہ لینے والے ان تمام پولیس ملازمین کی تنخواہیں روک کر تحقیقات شروع

پیر جون 22:51

الہ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بھارتی شہر الہ آباد میں تنخوہوں کی وصولی کے باوجود 600پولیس اہلکار لاپتہ ہیں، بغیر ڈیوٹی تنخواہ لینے والے ان تمام پولیس ملازمین کی تنخواہیں روک کر تحقیقات شروقع کر دی گئیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر الٰہ آباد میں تقریباً600پولیس اہلکار ڈیوٹی سے لاپتہ ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہلکار تنخواہیں تو وصول کررہے ہیں مگر یہ تعینات کہاں ہیں ، کیا کام کررہے ہیں،اس کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نتن تیواری نے ٹریڑری اور ضلع میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فہرست کا موازنہ کیا تو 600پولیس اہلکاروں کا فرق سامنے آیا۔ایس ایس پی نے بغیر ڈیوٹی تنخواہ لینے والے ان تمام پولیس ملازمین کی تنخواہیں روکنے اوران کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی۔واضح ہو کہ محکمہ پولیس کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آن لائن سے مربوط کرنے کیلئے ڈاٹا انٹری کی کارروائی شروع کی گئی، اس دوران ایسے 600پولیس اہلکاروں کا انکشاف ہوا جو ڈیوٹی دیئے بغیر تنخواہیں حاصل کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :