اردن ، وزیر اعظم ہانی الملکی عہدے سے مستعفی ہو گئے

پیر 4 جون 2018 22:51

اومان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء)اردن کے وزیر اعظم ہانی الملکی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، الملکی نے اپنا استعفی شاہ عبداللہ کے پاس جمع کرا دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر اعظم ہانی الملکی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ الملکی نے اپنا استعفی شاہ عبداللہ کے پاس جمع کرا دیا ہے۔ ٹیکس میں اضافے اور دیگر بچتی اقدامات کی وجہ سے وزیر اعظم کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری تھے۔ اردن کی معیشت گزشتہ کچھ عرصے سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ اردن میں پالیسیوں پر حتمی فیصلہ لینے کا اختیار صرف ملکی بادشاہ کے پاس ہے۔ شاہ عبداللہ نے عمر الرزاز کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔