ایف سی بلوچستان کی کوہلو میں کامیاب کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گردوں ہلاک ، 1کو زخمی حالت میں گرفتار

پیر 4 جون 2018 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) فرنٹیئرکوربلوچستان نے آپریشن ردالفسادکے تحت کوہلو میں کامیاب کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

فرنٹیئرکور بلوچستان کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان نے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارکرلیاہے ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر بارودی مائنز کے ذریعے حملوں ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھے ۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔