ایرانی حکام نے ایران میں بغیر دستاویزات داخل ہونیوالے 105پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا

پیر 4 جون 2018 22:51

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ایرانی حکام نے ایران میں بغیر دستاویزات داخل ہونیوالے 105پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کی105پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے احوال کردیا یہ پاکستانی مند بلو کے راستے لاکھوں روپیہ دے کر مختلف ایجنٹوں کیزریعے روزگار کی تلاش میں ایران سے یونان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ ایرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے یہ تمام پاکستانیوں کوگرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے احوالے کردیا۔تفتان لیویز نے تمام پاکستانیوں کو لیویز تھانہ میں بند کرکے تفتیشی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :