نہروں کی بھل صفائی کے نام پرکڑوں کی کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے عوام پانی کی بوندبوندکو ترس رہے ہیں،میرعمر جمالی

پیر 4 جون 2018 22:52

جھٹ پٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی کے فرزند میرعمرخان جمالی نے کہاہے کہ نہروں کی بھل صفائی کے نام پرکڑوں کی کرپشن کی گئی، جس کی وجہ سے لوگ آج تک پانی کی بوندبوند کیلئے ترس رہے ہیں، زراعت تباہی کی طرف گامزن ہے اقتدارمیں آکرسب سے پہلے نہری نظام کودرست کرینگے۔ اِن خیالات کااظہارقیدی شاخ کے علاقے گوٹھ گہرام کنڈرانی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی کے فرزندپی بی 13کے نامزدامیدوارمیرعمرخان جمالی نے کہاہے کہ گزشتہ پانچ سال کرپشن کے بدترین دورمیں شمارہونگے،ہمارے مخالفین نے ترقیاتی فنڈعوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کرنے کے بجائے الیکشن کے لیئے جمع کرکے رکھ دیئے ہیں اب وہ لوگوں کی ضمیرکوخریدنے کے لیئے ناکام کوششیں کرینگے ،ایک ووٹ بھی قیمتی ہے اپنے مستقبل کافیصلہ عوام کوکرناہے ہمارے مخالفین اب قرآن پاک کاسہارالیکرووٹ مانگنے کے لیئے نکلیں گے اِن کومنہ توڑجواب دیاجائے میرعمرخان جمالی نے کہاہے کہ ہمارے ضلع سے جعلی لوکل بناکرمن پسندافرادکوملازمتیں دی گئی ہیں ڈیرہ اللہ یارکے عوام کومعلوم بھی ہے مگرنان لوکل افرادکوبھرتی کیاگیاہے ،ہمارے نہری نظام کوتباہ کرکے رکھ دیاگیاہے نہروں کی بھل صفائی کے نام پرکروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے،لوگ پانی کی بوندبوندکے لیئے ترس رہے ہیں ذراعت تباہی کی طرف گامزن ہے کاشتکارنقل مکانی کرنے پرمجبورہوگئے ہیں میرعمرخان جمالی نے کہاہے کہ پارٹیاں بدلنے والوں کواِس الیکشن میں عوامی طاقت کے ذریعے سبق سیکھایاجائے گامنتخب ہوکرسب سے پہلے نہری نظام کوبہترکرینگے ،عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کاپوراحساب لیاجائے گاجعفرآبادکوخوشحال اوراعظیم ڈسٹرکٹ بنائیں گے میرعمرخان جمالی نے نوجوانوں کوپیغام دیاکہ ہاتھوں کی زنجیربناکرنکلو گھرگھر جاکرپیغام دوتاکہ قومی خزانے کولوٹنے والوں کااحتساب ووٹ کے ذریعے کیاجاسکے۔