نوشکی ،پک اپ اور ویگن میں تصادم ،10افراد زخمی،3کی حالت تشویشناک

پیر 4 جون 2018 22:52

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کیشنگی کے مقام پر پک اپ اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع نوشکی کے علاقے کیشنگی کے مقام پر تیزرفتار پک اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم زخمیوں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں فوری طورپرمزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :