تعصب و اناپرستی کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں ہم نے ہمیشہ رواداری و بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا،میر طارق محمود

پیر 4 جون 2018 22:52

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کیھتران نے کہاہے کہ تعصب و اناپرستی کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں ہم نے رواداری اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دے کر ہمیشہ سیاست میں بردباری اور صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے،ہم نے ضلع بارکھان اور بلوچستان کی عوام کیلئے جو خدمات سر انجام دیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،ہماری خدمات سب کیلئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ریہائش گاہ رکنی میں ضلع بارکھان اور دیگر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاسی،سماجی اور قبائلی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ہم تعصب و اناپرستی کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں ہم نے رواداری اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دے کر ہمیشہ سیاست میں بردباری اور صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے جنرل الیکشن 2018کے انتخابات میں ہم نے سیاسی ورکروں اور علاقہ کے سیاسی اور سماجی معتبرین اور ضلع بارکھان کی عوام کی مشاورت سے این اے 259 بارکھان،کوہلو، سبی، لہڑی اور ڈیرہ بگٹی سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہ ان شائاللہ عوام کی بھرپور طاقت سے کامیابی حاصل کر کے عوام کیلئے بھر پور خدمات سرانجام دینگے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کیلئے کرسی اور اقتدار کی شرط نہیں ہم نے اقتدار کے بغیر بھی اپنی عوام کیلئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :