کیسکوجان بوجھ کرزمینداروںکوبجلی فراہم نہیںکررہی ہے ، میرجاویداقبال لانگو

پیر 4 جون 2018 22:53

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) کیسکوجان بوجھ کرزمینداروںکوبجلی فراہم نہیںکررہی ہے نادہندگان سے بل وصول کریں لیکن بل جمع کرنے والوں کومکمل بجلی فراہم کرنے کاپابندہے لیکن باربارٹرپنگ اورطویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کوفاقہ کشی پرمجبورکررہی ہے ۔ان خیالات کااظہار قبائلی رہنماء میرجاویداقبال لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میںکیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ اوربار بار کی ٹرپنگ سے عوام اورخاص کرزمینداروںکوشدیدمشکلات درپیش ہیں فصلات اورباغات کوپانی کی اشدضرورت ہے جومنصوعی بجلی بحران سے انہیں پانی نہیں مل رہی ہے جس سے زمینداروں کی خرچ شدہ جمع پونجی بھی بجلی کی باربارٹرپنگ اورلوڈشیڈنگ کی نذرہورہی ہے جس سے معیشت پربرے اثرات مرتب ہونگے جب معیشت تباہ ہوگی توامن وامان کے مسائل جنم لیںگے کیسکوحکام اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے کرپشن سے بازآکرزمینداراورعوام کوبہتربجلی فراہم کریں ورنہ ہم احتجاج پرمجبورہوجائیں گے ہم نیب سے اپیل کرتے ہیں کہ خالق آبادمیں کیسکوحکام کی جانب سے کرپشن اوررشوت خوری کے سلسلے کوبندکرنے لیے اقدامات اٹھاناچاہیے۔