کینٹ کے مختلف علاقوں کمال آباد ،گروٹی ودیگر میں شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

ملک ابراراب ان علاقوں کا رخ کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ عوام کی جانب سے انہیں شدید ردعمل کا اندیشہ ہے،پی ٹی آئی رہنامئوں کا مشترکہ بیان

پیر جون 22:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) کینٹ کے مختلف علاقوں کمال آباد ،گروٹی ودیگر میں شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،،بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے علاقے کے مکینوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے،ملک ابرار اب اپنی خیرمنائیںکیونکہ انہوں نے کینٹ میں ان مسائل کے خاتمے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ، ملک ابراراب ان علاقوں کا رخ کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ عوام کی جانب سے انہیں شدید ردعمل کا اندیشہ ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اگراس حلقے سے الیکشن لڑتے ہیں تو ملک ابرارکی ضمانت ضبط کرادینگے،آئندہ حکومت انشاء اللہ تحریک انصاف کی ہی بنے گی ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کینٹ کے رہنمائوں مسلم شہزادخان،ملک عارف اعوان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،ملک عارف اعوان نے کہا کہ ملک ابرارنے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کو ئی اقدامات نہیں اٹھائے خاص کر کمال آباد،گروٹی اورملحقہ علاقوں کے عوام کو بے یارومددگار چھوڑے رکھا انہوں نے مسائل کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا آج نہ بجلی ہے نہ پانی اور نہ ہی سوئی گیس لوگ اب وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے آئیں گے،ملک ابرار اب اپنی خیرمنائیں عوام کی نظریں تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں اورکینٹ کے علاقوں سے پی ٹی آئی کلین سوئیپ کریگی۔