خواجہ کارپوریشن سے ڈھوک جمعہ تک سڑک کے دونوں طرف نالے کی صفائی کے دوران ٹھیکیدارنے گندگی نالے کے کنارے سڑک پر پھیلا کر اہلیان علاقہ کا جینا حرام کردیا

پیر 4 جون 2018 22:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) خواجہ کارپوریشن سے ڈھوک جمعہ تک سڑک کے دونوں طرف نالے کی صفائی کے دوران ٹھیکیدارنے گندگی نالے کے کنارے سڑک پر پھیلا کر اہلیان علاقہ کا جینا حرام کردیا،نالوں کی صفائی کا20لاکھ کا ٹھیکہ ہوا مگر صفائی کے ساتھ ساتھ گندگی اٹھانی بھی ٹھیکیدارکی ذمہداری تھی اہلیان علاقہ نے جب عملہ صفائی کی توجہ اس جانب کرائی تو کسی نے کوئی توجہ نہیں دی کنٹونمنٹ بورڈحکام کی آشیرباد سے ٹھکیدارنالے کی صفائی کے بعد گندگی نالوں کے کنارے چھوڑ کر غائب ہوجائیں گے متعلقہ حکام اس کا فوری نوٹس لیں کیونکہ معمولی سی بارش میں یہ گندگی دوبارہ نالوں میں چلی جائیگی اورنالے جو پہلے ہی بند رہتے ہیں پھر بند ہوجائیں گے ،ان خیالات کااظہاراہلیان ڈھوک جمعہ ذوالفقار بھٹی،نصراللہ ملک،ظہیراعوان،ملک خلیق الرحمن،محمد شفیق،ملک عزیز،ملک طارق محمودودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ممبر کینٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ بھی نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کرنے کیلئے دورہ کریں اورٹھیکیدار کو پابند بنایا جائے کہ وہ نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ کچرا،مٹی اورنالے سے نکلنے والی گندگی کو بھی یہاں سے اٹھا کرلے جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں نالے کی صفائی ہوسکے اوربعدمیں بارشوں کے دوان دوبارہ سے گندگی نالے کو بند نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :