Live Updates

رمضان آرڈیننس کا سرعام مذاق اُڑایا جا رہا ہی:ڈاکٹر شاہد صدیق

الیکشن کمیشن کا امیدواروںکی سکرو ٹنی نیب اور ایف آئی اے سے کر انے کا اعلان خو ش آ ئندہے

پیر 4 جون 2018 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔ریلوے اسٹیشنز ، بس اسٹینڈز اور ہسپتالوں اور عوامی مقامات جہاں مسافر اور مریضوں کو رخصت ہوتی ہے لیکن غیر مسافر ، صحت مند اور روزہ خور افراد کی کثرت موجود ہوتی ہے جبکہ ان کے علاوہ مقامات ہو ٹلز ، چائے خانے دن کے اوقات میں کھلے ہوتے ہیں حکام بالا کی ناک کے نیچے ان مقامات پر کھلے عام احترام رمضان آرڈیننس کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ احترا م رمضان آرڈیننس پر مکمل طور پر عمل درآمد کروائے اور کھلے عام اشیاء خرودنوش کے استعمال کے کو کنڑول کری ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 167میںتقریب میں خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروںکی سکرو ٹنی نیب اور ایف آئی اے سے کر انے کا اعلان خو ش آ ئندہے آرٹیکل62/63پر پور ا نہ اتر نے والے اگر اسمبلی میں پہنچتے ہیں تو یہ بہت بڑا المیہ ہوگاتحریک انصا ف کے پلیٹ فارم سے کوئی کر پٹ شخص کو ٹکٹ جاری نہیں کیاجائے گا انہو ں نے مز ید کہاکہ پاکستان اپنی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہے،اپنی بقا کیلئے اداروں کا تقدس پامال کرنے والے چوروں اور لٹیروں کو چھوڑ دیا گیا تو یہ آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرنے کا عمل مزید تیز کردیںگے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی جانب سے احتساب عدالت میں ہر پیشی سے قبل اور بعد میں عدالتوں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے تحقیقات کو سازش کا رنگ دینے کیلئے پراپیگنڈا شروع کردیا جاتا ہے، چور شریف خاندان ملک وقو م پر بوجھ بن چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات