نیب لاہور نے شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا

پیر جون 22:55

نیب لاہور نے  شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کو صاف پانی منصوبے میں پائی جانے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری کے سلسلے میں گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا لیکن شہباز شریف نیب لاہور کے روبرو پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی منصوبے کے ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا تھا۔ صاف پانی سکینڈل میں شریف خاندان کے مزید دو افراد مبینہ طور پر ملوث ہیں جن میں حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف کے داماد شامل ہیں۔