پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کے کھوجی کتوں میں اچانک بیماری پھیل گئی، ہلاکتوں کا سلسلہ شروع

پیر 4 جون 2018 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کے کھوجی کتوں میں اچانک بیماری پھیل گئی۔ جس کے نتیجے میں سپیشل برانچ کے کھوجی کتوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اب تک بیماری سے چار کتوں کی ہلاکتہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ویٹرنری ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کتوں کو مطلوبہ ماحول فراہم نہ کرنے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث فوجی کتوں کو پارہ نامی بیماری نے گھیر لیا۔ جس کی وجہ سے چار کتوں کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ مذکورہ بیماری سے مزید کتوں کی ہلاکتوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :