25 جولائی کو عوام پیپلز پارٹی پراعتماد کا اظہار کریں گے،حاجی عزیز الرحمن چن

پیر جون 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام پیپلز پارٹی پراعتماد کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور حقیقی نوجوان قیادت ہیں بلاول کے دو ٹوک موقف کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر سنجیدہ اور میاں نواز شریف نے محاز آرائی کی سیاست کو فروغ دے کر ملک میں ہیجان برپا کر دیا ہے عمران خان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام باشعور ہیں۔

وہ عمران خان کی یو ٹرن کی سیاست کو جان چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا اور مرنا عوام کے لئے ہے پیپلز پارٹی اپنی ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے شہید بھٹو اور بی بی شہید کے فلسفے پر عمل کر رہی ہے۔ عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ورکرز کو بلاول بھٹو کی قیادت میں نئی سوچ کو پروان چڑھانا ہے ۔