ن لیگ الیکشن سے راہ فرار تلاش کررہی ہے،الیکشن کا بر وقت انعقاد نگران حکومت کی اولین ترجیحی ہونی چاہیے، ڈاکٹر نوشین حامد

پیر جون 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے راہ فرار تلاش کررہی ہے۔۔الیکشن کا بر وقت انعقاد نگران حکومت کی اولین ترجیحی ہونی چاہیے۔جو ملکی انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں ان کا ایجنڈا واضع ہو چکا ہے۔شریف خاندان عدالتوں اور نیب میں پیشیوں سے تنگ آکرالیکشن ملتوی کرانے کی بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔

تحریک انصاف الیکشن میں جیت کیلئے پر امید ہے اس مرتبہ دھندلی کا موقعہ نہیں دینے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف نے پانچ سالوں میں کے پی کے میں جو پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں وہی پروجیکٹ پنجاب میں بھی متعارف کرائے جائیں گے۔کے پی کے پولیس کی طرح پنجاب کو غیر سیاسی بنائیں گے ۔۔ن لیگ ہر الیکشن میں پولیس کو استعمال کرکے اقتدار میں آتی رہی ہے لیکن اس مرتبہ ان کو سرکاری مشنری استعمال نہیں کرنے دینگے۔پیپلزپارٹی نے بھی ان پانچ سالوں میں ن لیگ کا اصل چہرہ دیکھ لیا میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں جماعتوں نے عوام کو بیوقوف بنایا اب زرداری بھی نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔