لیسکو بی آر بی سب ڈویژن کے ملازمین اپنی ہی سب ڈویژن کے ایس ڈی او کے خلاف سراپا احتجاج

پیر جون 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) لیسکو کے بی آر بی سب ڈویژن کے ملازمین اپنی ہی سب ڈویژن کے ایس ڈی او کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، انہوں نے اپنی ڈویژن کے ایس ڈی او قدیر مہر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے بجلی چور قرار دے دیا اور ایس ڈی او کے خلاف بینرز آویزاں کر دیئے، احتجاجی ملازمین کا موقف ہے کہ ایس ڈی او قدیر مہر جو لائن سپرنٹنڈنٹ ہے سا کو خصوصی نوازشوں کے تحت ایس ڈی او کا چارج سونپ دیا گیا، احتجاجی ملازمین کے مطابق چونکہ قدیر مہر کو اعلیٰ افسران کی پشت پناہی حاصل ہے جس کے باعث وہ بجلی چوری کرنے کا مرتکب ہو رہا ہے، احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قدیر مہر کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :