سندھ ہائیکورٹ ، پیپلزامن کمیٹی کے رہنما حبیب جان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر کو سات جون کیلئے نوٹس جاری

پیر جون 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزامن کمیٹی کے رہنما حبیب جان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر کو سات جون کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔پیپلز امن کمیٹی کے رہنماحبیب جان نے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر حبیب جان کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا۔

(جاری ہے)

کہ حبیب جان نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی قیادت میں پیپلز امن کمیٹی قائم کی تھی ،امن کمیٹی کے ایم کیو ایم سے متعدد تصادم ہوئے، پیپلز پارٹی نے اختلافات کی وجہ سے حبیب جان کے خلاف30 سے ذائد مقدمات درج کرادیئے ، ان مقدمات کا حبیب جان سے کوئی تعلق نہیں ،جبکہ حبیب جان نے عدالت کو بتایا کہ بہتر مستقبل کے لیے پاکستان واپس آیا ہوں حراساں نا کیا جائے،اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں پولیس اور دیگر کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

اس موقع پرعدالت نے محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر کو سات جون کیلئے نوٹس جاری کردیئے، جبکہ درخواست گزار وہاب انصاری کو حبیب جان کا اتھارٹی لیٹر بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔حبیب جان کی۔جانب سے دائر کی۔گئی درخواست میں صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے