کراچی، نیب انکوائری سے متعلق کیس

ملک اسد سکندر نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 4 جون 2018 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس میں ملک اسد سکندر نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاملک اسد سکندر نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ نیب کی انکوائری میں تعاون کے لئے تیار ہیں، گرفتار? کا خدشہ ہے، گرفتاری سے روکا جائے، واضح رہے کہ ملک اسد سکندر کے خلاف نیب کی جانب سے 26 انکواریاں جاری ہیںملک اسد کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے اور نجی زمینیں سرکار کو، مہنگے داموں بیچنے کا الزام ہے