جماعت اسلامی وزیرآباد کے کارکنوںکاسابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے خلاف احتجاج

(ن ) لیگ کے کارکنوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار کی چوک میںلگی فلیکس پھاڑنے کاالزام �) لیگ یوتھ ونگ اور دیگر پارٹی راہنمائوںکی دھونس دھاندلی کے خلاف مقدمات مقدمات درج کرنے کے لئے درخواستں دائر

پیر 4 جون 2018 23:02

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) جماعت اسلامی وزیرآباد کے کارکنوںکاسابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے خلاف احتجاج ۔احتجاجی کارکن سٹی تھانے کے سامنے جمع ہوگئے اور تھانے کاگھیرائوکرلیا۔(ن ) لیگ کے کارکنوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار کی چوک میںلگی فلیکس پھاڑنے کاالزام۔(ن) لیگ یوتھ ونگ اور دیگر پارٹی راہنمائوںکی دھونس دھاندلی کے خلاف مقدمات مقدمات درج کرنے کے لئے درخواستں دائر۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے خلاف تھانہ سٹی وزیرآباد میںدو درخواستیں داخل کی گئی ہیں جن میںمختلف نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ایک درخواست جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے نائب امیر وقاص احمد بٹ کی جانب سے دی گئی ہے جس میںکہا گیاہے کہ سابق ایم پی اے شوکت منظورچیمہ،چیف آفیسر بلدیہ قیصر امین وڑائچ اور چار نامعلوم افراد نے اللہ والا چوک اور حاجی پورہ چوک میںجماعت کے امیدوار محمد مشتاق بٹ کی فلیکس اتار کر اس کی جگہ سابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی فلیکس لگائی گئی جبکہ جماعت نے ایڈوانس کرایا ادا کرکے بورڈ آئندہ چار ماہ کے لئے کرایا پر لے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری درخواست ایڈورٹائزر کمپنی کے پروپرائیٹر لئیق احمد کی جانب سے دی گئی ہے جس میںالزام لگایا گیا ہے کہ (ن) لیگ یوتھ ونگ کے افراد نے چوک میں لگے سائن بورڈز پر سابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی فلیکس بلااجازت لگائی تھیں جو تیز آندھی کی وجہ سے پھٹ گئی جبکہ مذکورہ بورڈ جماعت اسلامی نے کرایا پر لے رکھے ہیں۔(ن)لیگ کے کارکنوں شاہد بُھٹّہ ، وقار احمد چیمہ ،فیصل چیمہ اوردیگر دو افراد نے ان کی ایڈور ٹائزمنٹ کمپنی پر آکر گالی گلوچ کی اور غلط نتائج کی دھمکیاں دیں۔

جماعت اسلامی کے کئی درجن نوجوانوںنے سابق ایم پی اے اور (ن) لیگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے سامنے جمع ہو گئے اور سابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ اور اسکے ساتھیوں کے خلاف جماعت اسلامی کے فلیکس اتارنے اور غندہ گردی کرنے پر مقدمات درج کرنے اور ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔