انتخا با ت میں تا خیر کسی صور ت بر داشت نہیں کی جائے گی : اشرف بھٹی

پیر 4 جون 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ انتخا با ت میں تا خیر کسی صور ت بر داشت نہیں کی جائے گی چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کوختم کر نے کی با تیں کر نے والے شو باز شریف اپنے پچھلے پا نچ سا لو ں اور اس پانچ سالوں میں بھی تو انا ئی بحران کو ختم نہ کر سکی( ن) لیگ کا پا نچ سا لہ دور اقتدارکر پشن کہا نیوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف کا بیان الطا ف حسین کی سیا ست کا تسلسل ہے اقتدار خاتمہ کے بعد نواز شریف ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں نواز شریف کے بھار ت کے حق میں بیان بازی سے واضح ہوگیا ہے کہ ان کے دورحکومت میں کئی کلبھو ش پاکستان آئے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھار ت ملو ث ہے بھار تی وہشتگروں کیلئے نوازشر یف سہو لت کار بنے رہے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کی جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں پھر پور کامیابی حا صل کر ے گی ن لیگ کے اقتداراور سیا ست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا ہے اور اب پیپلز پارٹی کے حکومت میں آنے کے دن شروع ہو چکے ہیں ۔