نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس

تمام ایجنڈا آئٹمز کی متفقہ طور پر منظور ی دیدی

پیر جون 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی (NASECHS) کا سالانہ اجلاس عام (AGM)2018ء کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ایجنڈا آئٹمز کی متفقہ طور پر منظور ی دیدی گئی۔ممبران کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی اور صدر سوسائٹی محمد صادق،سیکرٹری شفیق الرحمن،انتظامی کمیٹی کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی۔

سوسائٹی کو ترقی اور کامیابی سے ہمکنار کرنے،بہترین فیصلے کرنے اور کامیاب اے جی ایم کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد آبپارہ کمیونٹی سنٹر میں کیاگیا،جس کا تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے آغاز کیاگیا۔

(جاری ہے)

صدر سوسائٹی محمد صادق نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کی کارکردگی رپورٹ ممبران کے سامنے رکھی۔

انہوں نے کہا کہ 24جنوری2018ء کو ہماری مینجمنٹ کمیٹی منتخب ہوئی،ہم نے ممبران کی ویلفیئر کے لئے عہد کیا اور فیصلہ کیا کہ اس سوسائٹی کو راولپنڈی اسلام آباد کی بہترین سوسائٹی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ممبران کے ساتھ مشاورت سے آگے بڑھیں گے ،تمام ممبران کو ساتھ لے کرچلیں گے۔فیز2شروع کرنے کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ممبران کے ساتھ صلاح و مشورے سے جگہ کا انتخاب کریں گے۔

آڈٹ کا کام مکمل کر وا رہے ہیں،سابقہ دور کا آڈٹ بھی نامکمل ہے۔۔جناح گارڈن کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی روشنی میں اب تک صرف ساڑھے چار سو ممبران کو قبضہ دیا گیا،باقی ممبران کو بھی جناح گارڈن ہی میں پلاٹ دلوائیں گے۔۔جناح گارڈن کو 43کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی،انہوں نے 1103پلاٹ الاٹ کئے،15کروڑ روپے ان سے واپس لیں گے،جس کے لئے ہم نے کام شروع کردیاہے،نئی ممبرشپ کا آغاز کریں گے،نئے اور پرانے لوگوں کو ممبرشپ دیں گے،آئندہ ہم خود الاٹمنٹ لیٹر ممبران کو دیں گے۔

صدر سوسائٹی نے سوسائٹی کی کارکردگی رپورٹ ،،بجٹ،،آڈٹ رپورٹس،آمدہ اخراجات اور ایجنڈا آئٹمز کی تفصیلات پیش کیں،جنہیں تما م ممبران نے ہاتھ اٹھا کر متفقہ طور پر منظور کرلیا۔صدر سوسائٹی محمد صادق نے تمام ممبران کے سوالوں کے جواب انتہائی تسلی سے دیئے ،آخر میں سوسائٹی کے ممبران کے لئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیاگیا۔