اسلام آباد، پیرا نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کے تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

جن تعلیمی اداروں نے فیسیں وصول کی ہیں وہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ایڈجسٹ کی جائیں گی

پیر 4 جون 2018 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کے تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ،عدالتی احکامات کے مطابق نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کی فیسیں وصول کرنے کی مجاز نہیں ہیں،جن تعلیمی اداروں نے فیسیں وصول کی ہیں وہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ایڈجسٹ کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عدالتی حکم نامے کے مطابق جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہاگیا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران فیس وصول کرنے کے مجاذ نہیں ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے وصول کردہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس تعطیلات کے بعد کے دورانیے میں ایڈجسٹ کی جائے گی نوٹیفیکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کی نظر میں آیا ہے کہ چند نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین سے گرمیوں کی تعطیلات کی فیس طلب کی گئی ہیںجبکہ عدالت نے نجی تعلیمی اداروں کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ماہانہ فیس اور دیگر چارجز لینے سے منع کیا تھالہذانجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ موسم گرما کے تعطیلات کی فیس کسی طور بھی ادا نہ کریں۔

۔۔۔زیاد قاضی

متعلقہ عنوان :