اسلام آباد ،نوسربازی کی چار مختلف وارداتوں میں شہری ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم سے محروم

پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

پیر 4 جون 2018 23:08

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نوسربازی کی چار مختلف وارداتوں میں شہری ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم سے محروم ہو گئے ۔تاہم وفاقی پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔عاقل خان نے ترنول پولیس کو بتایا کہ ملزم نذیر احمد نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 2کروڑ روپے کے 2چیک دئیے جو ڈس آنر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

امیر حسین نے تھانہ آئی اے پولیس کو بتایا کہ ملزم عمران نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 50لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔طارق عبدالمجید نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ غالب انور نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 19لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا ۔محمد ذوالفقار نے سہالہ تھانہ سہالہ پولیس کو بتایا کہ ظفر ملک نے اسے پلاٹ کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں 8لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔اسلام آباد پولیس نے تمام درخواست کے مختلف مقدمات درج کر لئے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :