فاٹا کا انضمام بہت بڑا کارنامہ ،انتخابات بھی صوبے کیساتھ ہو جائیں تو خوشی ہوگی،نوازشریف

صوبائی انتخابات ساتھ ہونا ناممکن نہیں کیونکہ بھی دوماہ پڑے ہیں،آئین بنایا تو کبھی اسے توڑا اور کبھی معطل کیا گیا،ہم آج دن تک آئین پر عمل درآمد بھی نہیں کراسکے،قبائلی علاقوں میں بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگنا چاہیے،جو سیاست کریں خوددار سیاست کریں کسی کے ماتحت سیاست نہ کریں، ووٹ کو واقعی عزت دینے کی ابتدا ہونی چاہیے، فاٹا یوتھ جرگہ سے خطاب

پیر 4 جون 2018 23:08

فاٹا کا انضمام بہت بڑا کارنامہ ،انتخابات بھی صوبے کیساتھ ہو جائیں تو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام بہت بڑا کارنامہ ہے جو پہلے ہوجانا چاہیے تھا،صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی ساتھ ہی ہو جائیں تو مجھے خوشی ہوگی،صوبائی انتخابات ساتھ ہونا ناممکن نہیں کیونکہ بھی دوماہ پڑے ہیں،آئین بنایا تو کبھی اسے توڑا اور کبھی معطل کیا گیا،ہم آج دن تک آئین پر عمل درآمد بھی نہیں کراسکے،قبائلی علاقوں میں بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگنا چاہیے،جو سیاست کریں خوددار سیاست کریں کسی کے ماتحت سیاست نہ کریں، ووٹ کو واقعی عزت دینے کی ابتدا ہونی چاہیے۔

نواز شریف نے فاٹا یوتھ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے شروع سے ہی فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی حمایت کی، میری خواہش تھی کہ یہ کام جلد سے جلد ہونا چاہیے،اللہ کا شکر ہے جیسے ہم یہ کام چاہتے تھے ویسے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام بہت بڑا کارنامہ ہے جو پہلے ہوجانا چاہیے تھا،صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی ساتھ ہی ہو جائیں تو مجھے خوشی ہوگی،صوبائی انتخابات ساتھ ہونا ناممکن نہیں کیونکہ ابھی دوماہ پڑے ہیں،ہم 70 سال میں اپنے نظام کا تعین نہیں کر سکے،فاٹا کے عوام ایک نئی شروعات کررہے ہیں جو بہترین ہونی چاہیے،آئین بنایا تو کبھی اسے توڑا اور کبھی معطل کیا گیا،ہم آج دن تک آئین پر عمل درآمد بھی نہیں کراسکے،آئین کے تحت بننے والی حکومت کو کس صورت حال سے گزرنا پڑتا ہے سب دیکھ رہے ہیں،فاٹا کے نوجوان کبھی اپنے حقوق پر سمجھوتا نہ کریں، فاٹا کے عوام کو جو حقوق ملے ہیں وہ غصب نہیں ہونے چاہیے، قبائلی علاقوں میں ذہین لوگ بستے ہیں، فاٹا کے عوام کو ملنے والے حقوق کا فائدہ پاکستان کو پہنچے گا، فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام میرا مشن تھا جسے پورا کیا ہے، فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی مجھے بھی اتنی ہی خوشی ہے جتنی فاٹا کے عوام کو ہے۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف نے کہا کہقبائلی علاقوں میں بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگنا چاہیے، جو سیاست کریں خوددار سیاست کریں کسی کے ماتحت سیاست نہ کریں، ووٹ کو واقعی عزت دینے کی ابتدا ہونی چاہیے، کسی کے سامنے جھک کر سیاست نہ کریں، اپنے ضمیر کے مطابق سیاست کریں،عوام کسی کے رعب میں آکر ووٹ نہ دیں،عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔انہوں نے کہاکہ آئین بنانے کی کیا ضرورت تھی اگر اس پر عمل نہیں کرنا تھا،کیا ضرورت تھی آئین بنانے کی اگر اسے باربار توڑنا تھا، کیا ضرورت تھی آئین بنانے کی اگر ملک پر آمریت مسلط کرنی تھی۔

نوازشرشریف نے کہا کہبنگلہ دیش میں ایک بار اور پاکستان میں بار بار آئین سے انحراف کیا گیا، جس شخص کا ضمیر اسے جھنجھوڑرہا ہے وہ سچا اور کھرا پاکستانی ہے،جنوبی ایشیا میں پاکستان کے علاوہ کون سا ملک ہے جس نے آئین سے انحراف کیا،مجھے بتائیے یہ آئین کس کام کا ہے اگر اس پر عمل نہیں کرنا،بین الاقوامی میڈیا کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں مینجڈ الیکشن کرائے جارہے ہیں، انتخابات سے پہلے پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔