پشاور ،انصاف تاجر برادری کا فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ میں جرگے کا انعقاد

پیر جون 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) انصاف تاجر برادری کا فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ میں جرگے کا انعقاد، جرگے کی قیادت تاجر انصاف کے صدر شاہد خان کررہے تھے جبکہ دیگر میں حاجی کابل جان، طاہر ذرین، عزیز خان اور شاہد جونئیر شامل تھے۔تاجر برادری نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی، ننواتے کے طور پر دھنبہ پیش کیا۔ تاجرانصاف کے صدر شاہد خان نے کے پی فوڈ اتھارٹی کے ٹیم کے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے تاجربرادری کے اس اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگہ پختونوں کی ایک معزز راویت ہے جو کہ بڑے بڑے مسائل کو حل کردیتی ہے۔جرگے میں فیصلہ کیا گیا تھری ایم پی او کے احکامات واپس لئے جائینگے جبکہ طورے کبابی پر پچاس ہزار جرمانہ کی ادائیگی لازمی ہوگی۔ نیز طورے کبابی کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا گیا جس کے بعد کے پی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم دوبارہ معائنہ کریگی اور صفائی کی صورتحال کا تجزیہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :